گرلز اسکول شفٹ کی منتقلی کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

163

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرفراز دادن شاہ سیکنڈ شفٹ کی منتقلی کے خلاف اساتذہ، طلبہ اور علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ای او پیر غلام محی الدین نے ذاتی خواہش کی بنیاد پر اسکول کی منتقلی کا حکم نامی جاری کیا ۔آرڈر اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری کرنے کے بجائے ہیڈ مسٹریس کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسکول کی منتقلی سے طلبہ اور والدین سمیت اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اسکول یوسی 45 سے یوسی 44 میں منتقل کیا گیا ۔اس موقع پرپ ٹ الف کے صدر روشن علی مشوری نے پہنچ کر احتجاج ختم کرایا روشن مشوری نے کہا کہ اسکول کی منتقلی سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے جبکہ ہیڈ مسٹریس ثمینہ روزاق نے بھی ان حکامات کو غلط قرار دیتے ہوئے ای ڈی او کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔