سینٹرل جیل میں بھی عید میلادالنبی ؐ کی بڑی تقریب منعقد

86

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی کی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی کا بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن سہتو کے مطابق سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبی کا پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔