پنجاب نے قومی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

272

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری ٹرے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ 2020 کے فائنل میں پنجاب نے پلنٹی شوٹ آؤٹ پر ماڑی پٹرولیم کو شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، پنجاب نے تیسرے کوارٹر میں دو گول کرکے دوصفر کی برتری حاصل کرلی، چوتھے کوارٹر میں ماڑی پٹرولیم نے دو گول کرکے میچ دودو گول کرکے برابر کردیا۔مقررہ وقت میں میچ دو دو گول سے برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی شوٹ آوٹ دیے گئے ، شوٹ آوٹ پر پنجاب نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی۔پنجاب کی جانب سے پہلا گول 36 پر اہمر علی نے دوسرا 43 منٹ پرارسلان نے کیا۔ جبکہ ماڑی پٹرولیم کی جانب سے دونوں گولز 49 اور 56 منٹ پرمرتضی یقوب نے کیے۔فائنل میچ سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایئر فورس نے ایچ ای سی کو دو کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے نعمان علی نے 2 منٹ پر پہلا گول کیا 30 منٹ پر اہمرعلی نے 59 اور 60 منٹ رضوان علی نے دو گول کیے۔جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے 19، 26 منٹ پر صفیان نے دو گولز کیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو طیب اکرام تھے۔