سابق قومی ہاکی کپتان حنیف خان سے اظہار تعزیت

496

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل محمد آصف باجوہ اورتمام ہاکی فیملی نے اولمپیئن حنیف خان کے بھائی عبدالعظیم خان کے انتقال پران سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اوررنج کااظہارکیا ہے اوراللہ تعالی کے حضور مرحوم کے بلند درجات و مغفرت اورلوا حقین کیلیے صبر جمیل عطاکرنے کی دعا کی ہے۔دوسری طرف پاکستان اولیمپیئنز فورم اینڈ فیملی کے ترجمان و رہنما رائو سلیم ناظم، اولیمپیئز نوید عالم ،منظور الحسن سینئر، رشید الحسن اور خالد بشیر نے سابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان حنیف خان سے ان کے بھائی عبدالعظیم ( سپو بھائی) کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔