جماعت اسلامی کراچی کے تحت تحفظ ناموس رسالت ریلی آج ہوگی

121

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی شانِ رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت آج مزار قائد سے سی بریز پلازہ تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی ، ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کریں گے ، ریلی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا، ریلی کا آغاز شام 4بجے مزار قائد سے ہوگا جبکہ منگل 3نومبر کو اسی سلسلے میں خواتین مارچ کا انعقاد ہوگا۔جماعت اسلامی کراچی نے عوام سے ریلی میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔