سینئر صحافی شکیل حسنین سپرد خاک

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی شکیل حسنین کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ جمعے کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد عمر سعدی ٹاؤن بلاک 3 میں ادا کی گئی۔ جنازے میں کراچی پریس کلب کے سا بق سیکرٹری عامر لطیف،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل سہیل افضل، روزنامہ جسارت کراچی کے ایڈیٹر مظفر اعجاز، مسعود انور، چیف رپورٹر واجد حسین انصاری، کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے نائب صدر محمد رضوان بھٹی، انفارمیشن سیکر ٹری منیر عقیل انصاری،معروف کالم نویس وسینئر کامرس رپورٹر قاضی جاوید، سینئرصحافی اظہر حسین، نصراللہ چودھری ،خلیل ناصر، عقیل رانا،خورشید عباسی،آغا خالد سمیت دیگر صحافیوں، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات اورعزیز و رشتہ داروں کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔