عبدالقادر بلوچ استعفا دینا چاہیں تو ان کی مرضی ، احسن اقبال

205

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختر مینگل اور نواب ثنا اللہ زہری کے درمیان تنازع کے باعث ہم نہیں چاہتے تھے کہ نواب زہری پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہوں، اس بنیاد پر اگر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ استعفا دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایاز صادق کا بیان درست اور وزیر خارجہ سے متعلق تھا، ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ،مسلح افواج دشمن سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے لیکن کمزور اور منتشر حکومتی قیادت پاکستان کو مسائل سے دوچار کررہی ہے،حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے ، اگرمسلم لیگ غدار ہے تو پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت محب وطن نہیں ۔