نبی ؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں‘ جمعیت طلبہ عربیہ

287

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ سندھ شہزاد علی کے مطابق دنیا بھر میں فرانس اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور سیرت النبی ؐ کے حوالے سے کانفرنسز بھی کی جارہی ہیں ، ان سب کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنے نبیؐ کی شان میں گستاخی کو ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ اپنے نبی ؐکی خاطر ہم مرنے اور مارنے کے لیے تیار ہیں ۔ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فرانس سے اپنے سفیر کو واپس بلالے اور تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔ حکومت کا کام صرف ٹوئٹ کرنا نہیں ہے عملی اقدام کرنا ہے۔ ہم ہرگز اس بات کو گوارا نہیں کریں گے کہ ہمارے نبی ؐکی شان میں گستاخی کی جائے اور ہم چپ رہیں ۔ فرانس دین اسلام کا شروع سے ہی دشمن رہا ہے ۔فرانس کے صدر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اس کا علاج کرنا ہم بخوبی جانتے ہیں۔