سونے کی قیمت میں اضافہ

357

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 371 روپے کا اضافہ ہوا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 96ہزار 107 روپے  ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت  8 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب  فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے معمولی  اضافے کے بعد بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج دبئی مارکیٹ کے مقابلے 2 ہزار روپے کم پر ہے۔

واضح رہے سونے کی قیمت پچھلے 3 دن میں 3650 روپے کم ہونے کے بعد آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔