حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

376

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتیں  مقرر کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.57 روپے فی لیٹرتک کمی ہوئی ہے۔

 پٹرول ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لیٹرمقررکیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے مقررکی گئی ہے۔

 مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لٹرپربرقراررہے گا، لائٹ ڈیزل بھی 62.86 روپے فی لٹر پربرقرار رہے گا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔