سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا ایکشن

799

کراچی: صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔

نیب حکام کے مطابق سندھ میں 2 سال کے دوران لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے گئے، 35 ارب روپے برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کر دیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران، سیاسی شخصیات، ٹھیکیداروں نے اعتراف جرم کرلیا، جعلی اکاؤنٹس کیسز میں 23 ارب برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کیے۔

نیب حکام کے مطابق چینی کرپشن کیس میں 10 ارب برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے، پی ایس او کرپشن کیس، ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے، منظور قادر کاکا کیس میں ایک ارب روپے برآمد ہوئے۔