جنوری میں کٹھ پتلی ظالم حکومت کوگھر بھیج دیں گے، بلاول

473

غذر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ جنوری میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور کٹھ پتلی ظالم حکومت کوگھر بھیج دیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہاکہ اس حکومت نے مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ کیا،حکومت نے تنخواہ اورپنشن میں اضافے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کیا، یہ عوام کوتکلیف دے کر صرف امیروں کوریلیف دیتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ اداروں کو اونے پونے داموں بیچ کردوستوں کو دینا چاہتے ہیں، کسی کو اداروں کو بیچنے نہیں دیں گے، سرکاری اداروں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ایسا نہیں ہونے دیں گے، عوام حکومت سے پیسے لے کر ووٹ پی پی کو دے،15 نومبرکوحق حاکمیت اورحق ملکیت کی تحریک کا امتحان ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ حکو مت نے 50 لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا، تجاوزات کے نام پرلوگوں کے گھر گرا دیئے گئے، لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کیساتھ کیا کیا،عوام احتجاج کررہے ہیں۔