ہاکس بے پر خون کے نمونے والی ٹیوبیں، نہانے والوں کے لئے خطرہ

678

کراچی: ہاکس بےٹرٹل بیچ پرسینکڑوں کی تعدادمیں خون کے نمونے (بلڈ ٹیسٹ کلیکشن ٹیوبیں) سمندر کے گردونواح میں موجود ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہاکس بے ساحل پر  منشیات کےعادی لوگ پہلے ہی سرنجز چھوڑ کرجاتے ہیں مگر صورتحال مزید خراب ہوگئیں ہے جبکہ نہانے کے لیے کثیر تعداد میں آنے والوں کا ساحل پر خون کے بےشمار بےنام نمونے کی موجودگی سےسیروتفریح کرنے والوں میں خوف حراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ تھانے میں علاقے کے رہائشیوں اور اطراف کےشہریوں کی اظہارِ لاتعلقی ہے جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ شرابیوں اورچرسیوں کی پہلی ہی بہتات تھی اب بےشمار خون کے نمونے بھی پائے جارہے ہیں۔

شہریوں کاکہناہےکہ یہ شاید خون کو وہ نمونے ہیں جو ڈسپوز کرنے تھے مگر  ڈسپوز نہیں کررہے اور سمندر میں بہا رہے ہیں جبکہ علاقےکےنجی اسپتال اورڈسپنسریوں کےعملےکی نااہلی سے دوسرے لوگوں کو پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ساحل سمندر پر  کھلے ان جیکشنز اور دواؤں کی ڈھیروں بوتلیں موجود ہیں جو کسی بھی وقت لگنے کی صورت میں حادثے کاباعث بن سکتی ہیں خاص طور پر مہلک بیماریاں اسی طرح پھیلتی ہیں۔

دوسری جانب ہاکس بے  حدود تھانےاور متعلقہ حکومتی محکموں سےتفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات پراس طرح کی غیرقانونی طور پر پائے جانےوالی چیزوں کی موجودگی مقامات کیلئے بدنامی کاباعث بن سکتی ہیں۔