سینیگال کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا، 140 مہاجرین ہلاک

593

ڈکار: سینیگال کے قریب مہاجرین کا بحری جہاز ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ کہا جارہا ہے یہ اس سال کا سب سے خطرناک حادثہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے واقعے کو رواں سال کا بحری جہاز ڈوبنے کا خطرناک ترین  واقعہ قرار دیا ہے جس میں 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ  تباہ ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے جن میں سے 59 افراد کو سینیگال اور اسپین کی بحریہ سمیت قریب ہی موجود مچھیروں نے ریسکیو کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 200 ڈوبنے والوں میں زندہ 59 افراد کو قریبی ماہی گیروں نے بچایا ہے جبکہ ڈوبنے والے 20 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کےمطابق بحری جہاز مغربی سینیگال کے ساحل سے اسپین کے کینیری آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں چند گھنٹے بعد ہی آگ لگ گئی اور جہاز پانی میں الٹ گیا۔

دوسری جانب ہجرت کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کو اس حالیہ سانحے پر پچھتاوااورافسوس ہے جبکہ گذشتہ ہفتے وسطی بحیرہ روم میں چار جہازوں اور انگلش چینل میں ایک بحری جہاز کے حادثے پر بھی سخت غمزدہ ہیں۔