ایچ آر ڈبلیو کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپا مار کارروائیوں کی مذمت

412

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جانب سے چھاپا مار کارروائیوں کی مذمت کردی۔

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت پُرامن مظاہرین کو خاموش کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن کر رہی ہے۔

ایچ آ ڈبلیو کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 28 اور 29 اکتوبر کو این جی اوز کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے دفتر پر بھی چھاپا مارا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھاپے حکمران جماعت بی جے پی کے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔ بھارت صحافیوں، سیاسی، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبا و دیگر کی خلاف دہشت گردی قانون کا سیاسی کر رہی ہے۔

ایچ آر ڈبلیو نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں اور دیگر انسانی حقوق کے گروپس کے خلاف غیر قانونی آپریشن روکے۔