عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے

274

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 11لاکھ83ہزار175 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4کروڑ50لاکھ73 ہزار955 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3کروڑ28لاکھ56ہزار903 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں91لاکھ55ہزار219افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 33 ہزار 542  ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 80 لاکھ 71 ہزار963 افراد متاثر، 1لاکھ 20 ہزار 913 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 74 ہزار840 اور اموات 1لاکھ58 ہزار611تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 15 لاکھ81 ہزار693افراد متاثر، اموات27ہزار301، پیرو میں شکار 8 لاکھ 94ہزار 928، اموات 34 ہزار315، سائوتھ افریقہ میں 7لاکھ 19ہزار714، اموات کی تعداد 19ہزار111 ، کولمبیا میں 10 لاکھ 41 ہزار 935 افراد متاثر، اموات کی تعداد 30 ہزار 753 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد90ہزار309، اسپین میں اموات 35 ہزار344، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد5ہزار886 افراد، سعودی عرب میں 5ہزار363 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔