کورونا کی شدت میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 افراد جاں بحق

274

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 جبکہ 6,795 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 11,864 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 238، پنجاب میں 103,831 ،بلوچستان میں 15,887، خیبرپختونخواہ 39,361، گلگت بلتستان میں 4,229، اسلام آباد میں 19,594 اور آزاد کشمیر میں 4,046 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,620 پنجاب 2,354، خیبرپختونخوا 1,276، اسلام آباد 215، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 149 اورآزاد کشمیر میں 89 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار 527 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 933  ٹیسٹ کے دوران 1,078 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 20 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 632  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 53 لاکھ 85  ہزار 837 افراد متاثر، 11 لاکھ 87 ہزار 76 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 93 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔