حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کا ٹوئنٹی فور  نیوز کے لائسنس کی بحالی کے لیے احتجاج

206

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کا ٹوئنٹی فور نیوز کے لائسنس بحالی کے لیے احتجاج، مظاہرین کی پریس کلب کے سامنے پیمرا کیخلاف شدید نعرے بازی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس بند کرکے صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ وفاقی حکومت ٹوئنٹی فور نیوز کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرتے ہوئے لائسنس فوری بحال کرے۔