ہنگورجہ، قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر  سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

244

ہنگورجہ (نماندہ جسارت) ہنگورجہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔ ہنگورجہ کے قریب قومی شاہراہ پر بس اسٹاپ ملھیرانی سولنگی کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر اورموٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے موٹر سائیکل سوار رانی پور کے قریبی گائوں محمد موسیٰ راجپر کا رہائشی نوجوان محنت کش ہزار خان راجپر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس نے پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے لیا، تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔