ٹنڈوالہٰیار، کفالت سینٹر پر عوام کا رش اور گرمی کے باعث دو خواتین بے ہوش

168

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) حکومت کی جانب سے غریب لوگوں کی رجسٹریشن کے لیے حکومت نے نادرا سے معاہدہ کیا، جس کے تحت پورے ملک میں احساس کفالت سینٹر کھولے گئے، جہاں عوام کو رجسٹرڈ کر نے کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز ضلع ٹنڈوالہٰیار کے تعلقہ جھنڈو مری کے احساس کفالت سینٹر پر عوام کا رش ہونے اور گرمی کے باعث دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ تعلقہ جھنڈو مری کے احساس کفالت سینٹر پر عوام کا شدید رش ہونے اور احساس سینٹر پر عوام کو بنیادی سہولت نہ ہونے کے سبب گزشتہ روز پیارو لونڈ میں قائم احساس کفالت سینٹر پر دو خواتین حبس ہونے کے سبب بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قربیی اسپتال پہنچایا گیا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سینٹر پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔