حیدر آباد، دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل جامعہ خلیلیہ کے تحت 26 واں سالانہ جلوس

172

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل جامعہ خلیلیہ کے تحت 26 واں سالانہ جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت مفتی اعظم سندھ وبلوچستان مفتی احمد میاں برکاتی نے کی۔ جلوس کا آغاز پرچم کشائی کے بعد المرکز البرکاتی جامعہ خلیلیہ الوحید کالونی سے کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ جواد رضا برکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام سخاوی فرماتے ہیں کہ میلاد کا باقاعدہ اہتمام و رواج میلاد النیﷺ کے نام سے تین صدی کے بعد ہوا، اس کے بعد عالم اسلام میں عاشقان مصطفیﷺ شایان شان طریقے سے مناتے چلے آرہے ہیں اور تا قیامت مناتے رہیں گے۔ انہوں نے رینجرز، پولیس وضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔