میہڑ، آئی جی سندھ کا دورہ، آپریشن کے لیے قائم پولیس کیمپوں کا معائنہ

378

میہڑ (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ کے دورے کے دوران جابلو پٹی کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے لیے قائم کیمپوں کے دورے کے دوران میہڑ، فرید آباد، شاہ گودڑیو اور دیگر علاقوں میں پولیس آپریشن اور پولیس کیمپوں کے معائنے کے لیے آئی جی سندھ مشاق مہر کی آمد، فریدآباد بائی پاس پر گاؤں اللہ ڈنو تنیو کے رہائشیوں کے جبری لاپتا دو بھائیوں ریاض خاصخلی، امتیاز خاصیخلی اور ظفر چانڈیو کی بازیابی کے لیے آئی جی سندھ کے آگے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں نے آئی جی سندھ کی گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن آئی جی سندھ مظاہرین سے ملے بغیر چلے گئے، خواتین اور نوجوان احتجاج کرتے رہے۔