سکھر،نیب کی گندم مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

208

سکھر( نمائندہ جسارت) نیب سکھر کی گندم مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، مدیجی فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خوردبرد ہونے کی شکایات پر کارروائی، نیب سکھرنے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا. عملہ فرار ہو گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث گندم کی بوریوں کی گنتی نہ ہوسکی، بوریوں کی گنتی اور ریکارڈ کی تیاری مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوتی ہے ، مجسٹریٹ کی موجودگی میں پیر کے روز گنتی کی جائے گی۔