آل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس کا آغاز، فرزندان اسلام کی آمد شروع

187

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دو روزہ آل پاکستان احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں قائد احرار عطا المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔ دور دراز سے فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اورسرخ پوشان احرار کے قافلوںکی آمد مسلسل جاری ہے ،کانفرنس کے تمام مقررین نے فرانس میںتوہین اسلام اور توہین رسالت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور سانحہ پشاور کو حکومت کی ناکامی سے تعبیرکیا ۔مقررین نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات ،قانون تحفظ ناموس رسالت و تحفظ ختم نبوت کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا اور تحریک تحفظ ناموس رسالت کو بھی زندہ و تابندہ رکھا جائے گا ۔افتتاحی نشستوں سے خطا ب کر تے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناب نبی کریم ﷺ کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے اور بنیاد پر ستی ہمارا طرۂ امتیاز ہے جس سے ہم کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما ومبلغین مولانا محمد مغیرہ ،ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری ، مولانامحمد سرفراز معاویہ ،مولانا محمد وقاص حیدر،مولانا محمد الطاف معاویہ اور حافظ محمد مغیرہ خالد و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کا حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف عالمی قوانین بننے چاہییں ۔ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا احرار اعلائے کلمۃ الحق کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور نامساعد حالات کے باوجود فتنہ ارتداد مرزائیہ کا تعاقب ہر حال میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کے سد باب کیلیے پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہے۔