ٹرمپ کی ریلی کے دوران ممنوعہ حدود میں طیارہ داخل

152

فونیکس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں امریکی صدر کی ریلی کے دوران ممنوع فضائی حدود میں طیارے گھس آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ ایک چھوٹا طیارے اوپر سے گزرا،جسے فوری طور پر جنگی طیارے نے گھیر لیا۔ نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفینس کمانڈ (نوراڈ) کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ایف 16 طیارہ فوری طور پر بھیجا گیا۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے کوئی جواب نہیں دیا،تاہم بعد میں اسپیس سینٹر کی جانب سے بھیجے گئے طیارے سے اس کا رابطہ ہوا اور اسے بغیر کسی مزاحمت کے ممنوع علاقے سے باہر نکال دیاگیا۔ ریلی کے دوران طیارے کی گھن گرج پر صدر ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ آواز بہت پسند ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاؤن اور مشکلات کا امیدوار ہے، جب کہ وہ خود کورونا کی ویکسین، ملازمتوں اور خوشحالی کی نوید ہیں۔