مودی کے سیاسی گرو کیشو بھائی پٹیل کا انتقال

169

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی گرو اور سابق وزیراعلیٰ گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بار گجرات کے وزیراعلیٰ رہنے والے 92 سالہ کیشو بھائی پٹیل کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احمد آباد کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں بی جے پی کے سینئر رہنما کیشو بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔