نگورنو کاراباخ میں 1100 سے زائدمقامی جنگجو ہلاک ہوچکے‘ باغی انتظامیہ

479

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں لڑائی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی۔ یہ خطہ آذربائیجان کا حصہ ہے، تاہم وہاں کی آرمینیانواز علاحدگی پسند انتظامیہ نے کئی برس قبل یک طرفہ طور پر آزادی کا اعلان کر دیا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغی انتظامیہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ آذری دستوں کے خلاف لڑتے ہوئے اس کے مزید 51 فوجی مارے گئے ہیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 119ہوگئی۔ واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ میں 27ستمبر کو خونریز جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ 1990ء کے بعد سے علاقائی تنازع 30ہزار انسانی جانیں لے چکا ہے۔