محمد حسین محنتی،عطیہ نثار و دیگر کا رئیسہ غوث کے انتقال پر اظہار افسوس

169

کراچی( اسٹاف رپورٹر )صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، قیم کاشف سعید شیخ اور شعبہ تعلیم کے ناظم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری سمیت دیگر ذمے داران نے قاضی محمد غوث سے ان کی اہلیہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثنا حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ صوبہ عطیہ نثار نے بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن سندھ کی ناظمہ رئیسہ غوث کی پر مشقت تحریکی زندگی قابل قدر رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ رئیسہ بہن کی وفات ایک سانحہ ہے اور یہ خلا پر نہ ہو سکے گا ،رئیسہ بہن مستعد و ذمے دار فرد تھیں جنہوں نے اپنی پوری توانائی رضائے الٰہی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔