بھارتی میڈیامیرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے، ایاز صادق

187

لاہور(صباح نیوز/آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپنے دیے گئے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا اشارہ سول لیڈر شپ کی کمزوری کی جانب تھا، بھارتی میڈیا بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔ وضاحتی وڈیو میں ایاز صادق نے کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کے حوالے سے وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس بلایا تھا جو تاخیر کا شکار ہوا، کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈروں کو بلاکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی۔