کورونا سے مزید 16 افرادجاں بحق، 908 نئے کیس

164

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں سندھ میں 7 مریض، خیبر پختونخوا میں 2 ، اسلام آباد میں ایک ،آزاد کشمیر میں ایک جبکہ پنجاب میں 5 مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 908 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار449ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار695ہوگئی ہے اور اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں 897مریض داخل ہیں۔