وزیراعظم لندن جائینگے، نواز شریف جلد یہاں ہونگے، فواد چودھری

116

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، معاملے پر وزیراعظم کو لندن جانا پڑے گا، ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف، مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے، سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی نعروں سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا، جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق حکومت پر تنقید ضرور کریں مگرریاست کو نشانہ نہ بنائیں، نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اسٹیج سے بار بار بات آتی ہے کہ وہ فوج کے جرنیلوں کے خلاف اور جوانوں کے ساتھ ہیں، یہ بات کرکے آپ کس کا فائدہ کرنا چاہتے ہیں۔