پاکستان میں کورونا کی ویکسین کا ٹرائل2ماہ میں مکمل ہونے کا امکان

98

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں جاری کورونا سے بچائو کی ویکسین کا ٹرائل2ماہ میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کی گئی4مختلف ویکسین کے ٹیسٹنگ اور ان کے ٹرائل کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، ان 4 ویکسین میں سے2چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں جب کہ دیگر2مغربی ممالک کی ویکسین ہیں جن کا ٹرائل اور ٹیسٹنگ کا عمل اس وقت جاری ہے ، کورونا سے بچائو کی ان ویکسین کا ٹرائل آئندہ 2ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔