پراسیکیوٹر جنرل کی مراعات کا نوٹی فکیشن جاری

147

لاہور(آن لائن)محکمہ پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹر جنرل رانا عارف کمال کی مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عارف کمال کی سالانہ انکریمنٹ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جنہیں 50 ہزار روپے یوٹیلیٹی الائونس بھی دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مراعات میں 2 گاڑیاں اور5 ہزار روپے ڈیلی الائونس، رہائش کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل بل کی مد میں 10 ہزار روپے اور نان پریکٹسنگ الائونس کی مد میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں۔