پنجاب اور ایم پی سی ایل قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں

274

لاہور(نمائندہ خصوصی ) قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ کے چھٹے روز2 سیمی فائنل نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیںکھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے پاک فضائیہ کو 7 – 3 سے شکست دی۔ زین اعجاز اور حنان شاہد نے دو ، امیر علی ، محسن حسن ، اور ارسلان ارشد نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے عبدالرحمان ، محسن خان اور عدنان حیدر نے ایک ایک گول کیا۔دوسرا سیمی فائنل ایم پی سی ایل اور ایچ ای سی کے مابین کھیلا گیا۔ جو ایم پی سی ایل 4-1 سے جیت لیا۔ ایم پی سی ایل کی جانب سے محمد مرتضیٰ یعقوب نے دو ، عبد الرحمن ، عمیر ستار نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے صوفیان نے واحد گول کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ کے ہمراہ خواجہ محمد جنید ہیڈ کوچ نیشنل سینئر ہاکی ٹیم اور تظیم احمد کمبوہ گورنر روٹری ڈسٹرکٹ 3272 مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ کافائنل 31 اکتوبر کو پنجاب اور ایم پی سی ایل کے مابین کھیلا جائے گا۔ تیسری / چوتھی پوزیشن کے لیے ، میچ پی اے ایف اور ایچ ای سی کے مابین صبح 12:30 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پیچ نمبر 2 پر کھیلے جائیں گے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرکاری یوٹیوب چینل پر میچوں کی براہ راست نشریات کی جارہی ہیں۔