سجادکھوکھرکا ماری پیٹرولیم آفس کا دورہ،سی ای او سے ملاقات

264

اسلام آباد (جسارت نیوز)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈ ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او فہیم حیدر سے ملاقات کے لئے ماری پیٹرولیم ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور قومی کھیل کے بحالی اور فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران ہاکی کے بہت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جیسے قومی سطح کے ہاکی کے بیشتر ایونٹس جو ایم پی سی ایل ہاکی گراؤنڈ ایوب پارک راولپنڈی میں ہوں گے۔ ایم پی سی ایل ڈومیسٹک اور بین الاقوامی ہاکی میچزکو ا سپانسراورایم پی سی ایل اور پی ایچ ایف کے مابین طویل مدتی شراکت و سرپرستی کرے گا۔صدر پی ایچ ایف نے پاکستان میں نیشنل گیم کی بحالی کے لئے ماری پٹرولیم کی کاوشوں اور شراکت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر ایک بہترین ٹیم بنانے کے لئے ماری پٹرولیم کی کوششوں کی پاکستان ہاکی کو ضرورت ہے۔انہوں نے جونیئر ایشیاء ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں ماری پیٹرولیم کے 11 جونیئر کھلاڑیوں کی بڑی شراکت پر ماری پٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او کو مبارکباد پیش کی۔