فیڈریشن الیکشن: یونائٹیڈ بزنس گروپ اورنیشنل بزنس گروپ کا اشتراک

239

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اورنئے قائم ہونے والے نیشنل بزنس گروپ(این بی جی)نے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات برائے2021کے لیے الائنس کرلیا ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو کراچی پریس کلب میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اوراین بی جی کے سربراہ میاں زاہدحسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں گروپ الائنس کررہے ہیں تاکہ صنعتکاروں کے مسائل حل ہوسکیں جو گزشتہ10ماہ سے موجودہ برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل نے مسلسل نظر انداز کررکھے تھے اورایف پی سی سی آئی کی کارکردگی مسلسل زوال کی جانب گامزن تھی۔پریس کانفرنس میں یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،صدارتی امیدوار خالدتواب،عبدالسمیع خان،یو بی جی سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،وائس چیئرمین نوراحمد خان، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر،طارق حلیم،ثاقب فیاض مگوں،مسلم محمدی،اکرام راجپوت،علائوالدین مری،چوہدری زاہد حسین،ملک خدا بخش، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔