فائبر سے بھرپور غذاؤں کے فوائد

2051

1) فائبر آنتوں سے فُضلات کے گزرنے اور اُس کے اخراج میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔ اس سے قبض اور اسہال کی تکلیف دور ہوتی ہے۔ فائبر والی غذا کھانے سے آپ کو آنتوں کی سوزش، بواسیر، پتھری جیسی معدے کی بیماریاں بھی نہیں ہوتیں۔

2) فائبر کی حامل خوراک — خاص طور پر اناج سے حاصل ہونے والی ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔

3) حالیہ تحقیق کے مطابق زیادہ فائبر والی غذا کھانے سے کولوریٹیکل کینسر کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے تاہم اس کے مظبوط شواہد ابھی ناکافی ہیں۔ اعلی فائبر والی غذائیں سے بھرپور غذا معدے کے عام کینسروں بشمول پیٹ ، منہ ، اور گردن کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

4) جب خمیر اور فنگس جلد کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں تو وہ جِلد پر دانوں کے نکلنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ فائبر آپ کے جسم سے زہریلے مادے کو باہر خارج کرتا ہے جس سے آپ کی جلد کی صحت اور ظاہری خوبصورتی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

5) دل سے متعلق صحتمند غذاؤں میں فائبر ایک اہم عنصر ہے۔ زیادہ فائبر والے کھانے کھانے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کیا جاسکتا ہے۔

6) زیادہ فائبر کی مقدار آپ کے میٹابولک سنڈروم کے خطرے کو بھی کم کرسکتی ہے جو دل ہی کی ایک بیماری ہے۔ فائبر بلڈ پریشر کو کم کرنے ، سوجن کو کم کرنے ، ایچ ڈی ایل (اچھے) کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔