شادی میں انگوٹھی پہنانے کا رواج کتنا قدیم ہے؟

403

پوری دنیا میں مختلف تہذیبوں میں شادی بیاہ میں جوڑوں کا اپنے شریکِ حیات کو انگوٹھی پہنانے کا رواج عام ہے اور یہ رواج قدیم مصریوں یعنی فرعونوں کی ایجاد ہے۔

2800 قبل مسیح میں فرعونوں نے شادی میں انگوٹھی پہنانے کا رواج شروع کیا تھا جسے بعد میں یونانیوں اور رومیوں نے اپنایا اور پھر پوری دنیا میں پھیل گیا۔

قدیم مصری بھی جب انگوٹھی پہناتے تھے تو شریکِ حیات کی چوتھی انگلی میں ہی پہناتے تھے کیونکہ اُس وقت بھی یہی سمجھا جاتا تھا کہ چوتھی انگلی میں جو نص ہوتی ہے وہ سیدھی دل کو چھوتی ہے جبکہ سائنس نے بعد میں اس سوچ کو غلط ثابت کیا۔