ملک میں کورونا کی دوسری لہر، 24 گھنٹوں میں 900 سے زائد کیسز رپورٹ

756

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 جبکہ 6,775 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 11,695 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، پنجاب میں 103,587 ،بلوچستان میں 15,876، خیبرپختونخواہ 39,277، گلگت بلتستان میں 4,211، اسلام آباد میں 19,454 اور آزاد کشمیر میں 3,988 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,611 پنجاب 2,347، خیبرپختونخوا 1,273، اسلام آباد 215، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 149 اورآزاد کشمیر میں 88 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار 638 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 43 لاکھ 76 ہزار 604 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29 ہزار 449  ٹیسٹ کے دوران 908 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 16 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 624  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 47 لاکھ 74  ہزار 241 افراد متاثر، 11 لاکھ 79 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 27 لاکھ 27 ہزار 138 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔