“ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے”

266

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 70 دن بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے.

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیےاحتیاظ لازمی ہے اور اسی لیے این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ 70 دن بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس خطرناک وبا کو صرف احتیاط سے ہی روکا جاسکتا ہے.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں 16 اموات اور 3 لاکھ 31 ہزار 108 اموات اور 6,775 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 11,695 ہوگئی.