سندھ رینجرز کی حب چیک پوسٹ پر متعدد کارروائیاں

535

کراچی: سندھ رینجرز نے حب چیک پوسٹ پر متعدد کارروائیوں میں نان کسٹم اشیا برآمد کرلیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات پر حب چیک پوسٹ پر کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مختلف بسوں اور گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلی گئیں جن کی مالیت تقریباً 22.7844 ملین ہے۔ برآمد شدہ اشیا میں بڑی مقدار میں چھالیہ، گٹکا، تارا فلٹر نسوار، کپڑ اسگریٹ مونو سوڈیم گلومائٹ سالٹ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران افیون حشیش کرسٹل بڑی مقدار میں ڈیزل ایری مور اسموکر کین چلڈرن سوٹ بھی پکڑی گئیں۔ برآمد شدہ اشیا کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔