ایازصادق ابھی نندن سےمتعلق بیان پرمعافی مانگیں، شبلی فراز

428
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق ابھی نندن سےمتعلق بیان پر قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکرمعافی مانگیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی چینلز پر ایاز صادق کے بیان سے متعلق شادیانے بجائے جارہے ہیں، ایاز صادق کے ابھی نندن سے متعلق بیان پرقوم حساب لےگی، ایاز صادق کو معافی مانگنی ہوگی، اس سے کم پر ہم نہیں مانیں گے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لگتا ہےایاز صادق نے فیصلہ کرلیاہے کہ اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے، ایاز صادق نے دشمن کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا، جبکہ ہمیں ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ذاتی مفادات کیلیے ملکی مفاد کو قربان کرنا ہے ، اپوزیشن ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے، اپوزیشن کے لوگ صرف ذاتی مفادات کیلئےملک کے نظام کودرہم برہم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کرپاکستان کےبچوں کوآگ میں جھونک رہےہیں،ہم ملک کےاداروں کو دوبارہ کھڑا کررہےہیں،منہگائی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جوعارضی ہے، جس کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں۔