2023 کے اہداف پر پہنچ کر نئے دور کا آغاز کریں گے، ترک صدر

627

انقرہ:ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کو 2023 کے اہداف پر پہنچا کر ہم اپنے علاقے اور دنیا میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے یوم جمہوریہ کے 97 ویں سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 20 سال پہلے کے مقابلے میں اور بھی زیادہ طاقتور ہیں، ہمارا ایمان اور بھی زیادہ مضبوط ہے۔

طیب اردگان نے مزید کہاکہ آج بھی ہم اتحاد و اخوت کے ساتھ یک جان ہو کر مستقبل کی تعمیر میں مصروف ہیں، جیسے جیسے ہم اپنی منزل کے  قریب پہنچ رہے ہیں، ہمارے ملک پر حملوں کے محاذوں میں بھی وسعت آتی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملت سے حاصل کردہ قوت کے ساتھ ہم تمام حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں،یک جان ہوکر ہی ہم اپنے دشمن کو شکست دیتے جائیں گے۔