فرانس میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک

569

فرانس میں ایک اور چاقو حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے باہر ایک شخص نے چاقو حملے میں 3 افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور سے مقابلہ کیا اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کرلیا ہے۔

فرانسیسی حکام نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نیس کے میئر نے بغیر کسی تفتیش یا ابتدائی تحقیقات کے آغاز سے قبل ہی واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔