جماعت اسلامی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ میں اٹھا دیا

322

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی گھر والوں سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرائی جارہی۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ کوروناکےسبب فیڈرل میڈیکل سینٹرکارسویل میں جیل حکام نےقونصلرملاقاتیں معطل کردیں۔

تحریری جواب کے مطابق کورونا کے باعث ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بھی ہمارے قونصل جنرل کی ملاقاتیں رک گئیں،ڈاکٹرعافیہ کی صحت کی معلومات لینےکیلیےقونصل جنرل جیل حکام سےرابطے میں ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے انکا حال میں ہی معائنہ کیا تھا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا  کہ عافیہ صدیقی کی گھر والوں سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرائی جارہی۔