ایف بی آر: ٹیکس کی عدم ادائیگی ، ٹیلی کام کمپنی کادفتر بند

585

اسلام آباد: پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 25 ارب ڈالر سے زائد کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ٹیلی کام کمپنی موبی لنک کا ہیڈ آفس سیل کر دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  ٹیلی کام سے وابستہ کمپنی موبی لنک کا اسلام آباد ہیڈ آفس  25 ارب ڈالر سے زائد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا گیا ہے اور یہ ملکی تاریخ میں ٹیکس عدم ادائیگی کے بڑے کیسز میں شمار ہوتا ہے۔

خبر رساں اداروں کی تفصیلات کے مطابق  ٹیلی کام شعبے کے وابستہ جاز اور موبی لنک کے نام سے مشہور کمپنی پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی یہ رقم چونکہ ان کے ٹاورز کی اپنی ہی ذیلی کمپنی کو فروخت پر لگائی گئی ہے اس لیے یہ واجب الادا نہیں ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈپٹی کمشنر لینڈ ریونیو اسلام آباد احمد شکیل بابر کی جانب سے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے پرنسپل آفیسر عامر اعجاز حفیظ ابراہیم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ وہ 25 ارب 39 کروڑ روپے انکم ٹیکس کی واجب الادا رقم دن ایک بجے تک جمع کروادیں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ رقم سال 2018 کے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہے جس میں 22 ارب ٹیکس اور 3 ارب کے قریب جرمانہ بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق رقم کی عدم ادائیگی پر بدھ کی شام ہی ایف بی آر کا آرڈر جاری ہوگیا تھا جس پر ٹیکس کی ادائیگی تک موبائل کمپنی کے اسلام آباد میں واقع بزنس آفس کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا اور جاری آرڈر میں پاکستان موبائل کمیونیکشن لمیٹیڈ نے جان بوجھ کر انکم ٹیکس ادا نہیں کیا اور اس کے لیے غیر قانونی عذر پیش کیے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ پاکستان کمیونیکشن کا کہنا تھا کہ ہم تمام  عمل کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریوں کے تحت اقدامات اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرکے اس مسئلے کے جلد حل کی کوشش کی جائے گی۔