قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی بل 2020 پیش

579

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی (سی پیک) بل 2020 پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹہ اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سی پیک اتھارٹی بل اور 26 ویں ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش کردیے۔

بل کی کاپیاں نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے۔ سی پیک آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک کو کوئی ڈی ریل نہیں کر سکتا، اپوزیشن سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کوئی ادارہ نہیں چھوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی پورے زور و شور سے کام کر رہی ہے، سی پیک کو مزید مستحکم بنانے کیلیے ہم نے سی پیک اتھارٹی بنائی۔