کورونا وائرس انڈیا میں تیزی سے بےقابو

402

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس انڈیا میں تیزی سے ایک بار پھر سے بےقابو ہونے لگا ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد1لاکھ 20ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز 5 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جواب تک ایک دن میں سب سے زیادہ  کا ریکارڈ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 881 نئےمریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ آج کے دن پورے ایک مہینے سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو 517 ہے اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد1 لاکھ 20 ہزار سے آگے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 47 لاکھ 74  ہزار 241 افراد متاثر، 11 لاکھ 79 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 27 لاکھ 27 ہزار 138 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے موسم سرما کی آمد اور فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک میں اور خاص طور سے دہلی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔