زمبابوے کے خلاف 15 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ اعلان

863

لاہور: زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بابر اعظم کپتان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہے، انٹرنیشنل کوئی بھی ٹیم ہو اسے آسان نہیں لیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ون ڈے فوکس ہے اور پھر ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے سیریز کے لیے تمام کھلاڑی بہترین پر فارمنس کے خواہاں ہے۔