پنجاب کے عوام کو دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ملا، عظمیٰ بخاری

154

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ملا، بزدار 5 برس تک تختیاں لگاتے رہیں شہباز کے منصوبے ختم نہیں ہوں گے، عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں۔
شہبازشریف نے 100ارب میں 3 میٹرو بنائی الحمداللہ آج بھی تینوں کامیابی سے چل رہی ہیں۔ پشاور بی آر ٹی کیک بیکس اور کمیشن کی نظر ہونے کی وجہ سے ہر دوسرے روز بند رہتی ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے صوبے کے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے جن سے آج پنجاب روشن ہے۔ عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے شیخ چلی کا شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرنا۔ عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری ،خیالی پلائو ، دعوے اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہاں عثمان بزدار کے کریڈٹ پر شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا مثالی کریڈٹ ہے۔